ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہندوستان نے بنگلہ دیش کو 208رنز سے شکست دی

ہندوستان نے بنگلہ دیش کو 208رنز سے شکست دی

Tue, 14 Feb 2017 13:17:51    S.O. News Service

حیدرآباد ،13؍فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)حیدر آباد میں کھیلے جانے والے واحد ٹیسٹ میچ میں ٹیم انڈیا نے بنگلہ دیش کو 208رنز سے شکست دے دی ہے۔میچ کے چوتھے روز انڈیا نے بنگلہ دیش کو جیتنے کے لیے 459رنز کا ہدف دیا تھا اور کھیل کے اختتام پر بنگلہ دیش نے تین وکٹوں کے نقصان پر 103رنز بنائے تھے۔انڈیا کو فتح کے لیے سات وکٹیں درکار تھیں جو اس نے چائے کے وقفے سے قبل حاصل کر لیں۔انڈیا کی جانب سے ایشون اور جڈیجہ نے چار چار جب کہ ایشانت شرما نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔میچ کے چوتھے دن کھانے کے وقفے سے قبل انڈیا نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلی اننگز میں 299رنز کی سبقت حاصل کر لی تھی لیکن فالو آن کروانے کی بجائے انڈیا نے دوبارہ بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور چار وکٹوں کے نقصان پر 159رنز بناکر اننگز کے خاتمے کا اعلان کر دیا۔انڈیا کے بولر اشون نے سب سے کم اننگز میں 250وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ بھی قائم کیا۔ انھوں نے آسٹریلیا کے فاسٹ بولر ڈینس للی کا 36 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔للی نے 48 میچوں میں 250وکٹیں حاصل کی تھیں جب کہ ایشون نے یہ کارنامہ 45میچوں میں سر انجام دیا۔


Share: